ریاض فیتانہ نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت سے صاف انکارکر دیا

ریاض فیتانہ نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت سے صاف انکارکر دیا
ریاض فیتانہ نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت سے صاف انکارکر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف ہومین رائٹس ونگ کے سر براہ ریاض فیتانہ نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت سے صاف ’’انکار ‘‘کر دیا ‘تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار سونیا کی انتخابی مہم چلانا شروع کر دی جبکہ تحر یک انصاف نے ڈسپلن کے خلاف پر ریاض فیتانہ کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کر لیا جس کا باقاعدہ آغازکل سے متوقع ہے ۔ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق ریاض فیتانہ نے ضمنی انتخابات سے پہلے پارٹی قیادت کو خود ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کا ٹکٹ لینے کی یقین دہانی کروائی مگر ٹکٹ جمع کروانے کے عین وقت سے پہلے اپنا موبائل فون ہی بند کر دیا جسکے بعد (ن) لیگ کے رکن اسمبلی میاں حمزہ شہباز شر یف سے بھی ملاقات کر کے (ن) لیگ کی ٹکٹ حاصل کر نے کی کوشش کی جسکا پتہ چلنے پرپارٹی قیادت نے سخت ناراضگی کو اظہار کیا جسکے بعد ریاض فیتانہ نے سو نیا نامی آزاد خاتون امیدوار کیلئے پارٹی کو ٹکٹ دینے کا کہا مگر جب پارٹی قیادت نے ٹکٹ کیلئے رابطہ کیا تو ریاض فیتانہ نہ صرف خود بلکہ سونیا کو بھی تحر یک انصاف کا ٹکٹ لینے سے روکا دیا اور اپنا موبائل بھی بند کر دیا جسکے بعد اب پارٹی چےئر مین عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور انکے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف پر کاروائی کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت انکو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ کیے جانیکا قومی امکان ہے اور کاروائی کا باقاعدہ آغاز سوموار سے کیے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

لاہور -