کچھ قوتیں پی پی کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، صرف پی پی ہی پاکستان کے وفاق و اتحاد کو قائم رکھ سکتی ہے: میاں منظور وٹو

کچھ قوتیں پی پی کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، صرف پی پی ہی پاکستان کے وفاق و اتحاد ...
کچھ قوتیں پی پی کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، صرف پی پی ہی پاکستان کے وفاق و اتحاد کو قائم رکھ سکتی ہے: میاں منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گڑھی خدا بخش(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پی پی کو کمزور کرنا چاہتی ہیں صرف پی پی ہی پاکستان کے وفاق و اتحاد کو قائم رکھ سکتی ہے بلاول کی شکل میں ایک نوجوان قیادت میسر آگئی ہے۔
گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے جس طرح پارٹی کو سنبھالا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بینظیر نے نیوکلیئر سسٹم کو میزائل ٹیکنالوجی دے کر مزید ناقابل تسخیر بنا دیا۔ پی پی کسی بھی صوبے میں کمزور نہیں ہے۔ انہوں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ پنجاب کے لوگ ان کے منتظر ہیں وہ پنجاب میں آئیں جہاں جیالے ان کا شاندار استقبال کریں گے۔

مزید :

قومی -