پاک فو ج کے 7212 جوان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں مصروف ، مجموعی طورپر ڈیڑھ لاکھ سے زائد جوانوں نے خدمات سرانجام دیں:دستاویزات

پاک فو ج کے 7212 جوان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں مصروف ، مجموعی طورپر ڈیڑھ لاکھ ...
پاک فو ج کے 7212 جوان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں مصروف ، مجموعی طورپر ڈیڑھ لاکھ سے زائد جوانوں نے خدمات سرانجام دیں:دستاویزات

  


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی بہادر افواج کے 7212 جوان مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے امن مشنز کے تحت خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہیں جبکہ اب تک ایک لاکھ58ہزارچار سو اکتیس جوانوں نے اقوام متحدہ کے21 امن مشنز کے تحت اپنی خدمات سرانجام دیں ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق1990سے لیکر اب تک پاکستان کی بہادرافواج کے ایک لاکھ58ہزار431فوجی جوانوں نے 21اقوام متحدہ کے مشنز میں اپنی خدمات سرانجام دیں، جن میں سب سے زیادہ کانگو میں51981پاک فوج کے جوانوں نے خدمات سرانجام دیں۔دستاویزات کے مطابق ایوری کوسٹ میں12372،لائبریامیں29250،سوڈان میں9000، سوڈان(دارفرر) میں3851ہیٹی میں5740،سیریا میں13656،ویسٹرن سہارا میں305،انگولا میں32، چاڈ میں10، یوگوسلویا میں14584، روانڈامیں18،اتھوپیا میں32، موزمبیق میں12،سومالیہ میں8400، کویت میں3408،جورجیا میں84،برونڈی میں 2379،کمبوڈیا میں1123، مشرقی ٹیمر میں 1079، سینٹرل افریقن ریپبلک میں1135 پاکستانی فوجی جوانوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت اپنی خدمات سرانجام دیں۔دستاویزات کے مطابق اس وقت بھی اقوام متحدہ کے چھ امن مشنز پر7212پاکستانی فوجی جوان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جن میں کانگو میں 3491،لائبریامیں136،ایوری کوسٹ میں303،ڈارفر میں2133،مغربی سہارا میں14 اورسینٹرل افریقن ری پبلک میں1135پاکستانی فوجی جوان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...