گڑھی خدا بخش کے مزارات گواہ ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی دہشت گردوں کے خلاف لڑی:بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش کے مزارات گواہ ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی دہشت گردوں کے خلاف ...
گڑھی خدا بخش کے مزارات گواہ ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی دہشت گردوں کے خلاف لڑی:بلاول بھٹو

  


نوڈیرو(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کے مزارات گواہ ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی دہشت گردوں کے خلاف لڑی۔ حکمران بادشاہوں کی طرح حکم چلا رہے ہیں۔ ملک کے اہم فیصلے بند کمروں میں کئے جارہے ہیں۔بے نظیر شہید کی برسی کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹولے چلا چلا کر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بہادر باپ کی بہادر بیٹی نے قوم کو بتا دیا کہ ہم دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے۔دہشت گردوں کے خلاف سب سے پہلی آواز پیپلز پارٹی کی ہی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج میں شہیدو کے مزاروں پر کھڑا ہو کر وعدہ کرتا ہوں کہ آئین اور قوم کی سربلندی کیلئے شہیدوں کا مشن مکمل کرونگا۔

مزید : قومی


loading...