دورہ پاکستان ،مودی کو نوبل امن انعام کے مچھر نے کاٹ لیا ہے :منیش تیواری

دورہ پاکستان ،مودی کو نوبل امن انعام کے مچھر نے کاٹ لیا ہے :منیش تیواری
دورہ پاکستان ،مودی کو نوبل امن انعام کے مچھر نے کاٹ لیا ہے :منیش تیواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے”اچانک دورہ پاکستان “کو ہندوستانی اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے ۔ملک بھر میں مودی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تو جاری  ہے ہی ، ساتھ میں اپوزیشن راہنما اُن پر تنقید کے تیروں کی بارش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔بھارتی ٹی وی’’ زی نیوز ‘‘کے مطابق کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے ٹویٹ کیا کہ مودی کا پاکستان دورہ ایسے ہی نہیں تھا،لگتا ہے کہ مودی کو ”نوبل امن انعام کے مچھر نے کاٹ لیا ہے ۔“پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو تو پہلے سے ہی اس مچھر نے کاٹا ہو ا تھا  ۔ منیش تیواری نے آل انڈیا ریڈیو اور سرکاری ٹیلی ویژن کے سیاسی استعمال پر بھی نریندر مودی پر شدید تنقید کی ۔