پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہے، میاں صاحب لفافہ صحافیوں سے مل کرہمارا ٹرائل کر لیں شکست آپ کو ہی ہوگی:بلاول

پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہے، میاں صاحب لفافہ صحافیوں سے مل ...
پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہے، میاں صاحب لفافہ صحافیوں سے مل کرہمارا ٹرائل کر لیں شکست آپ کو ہی ہوگی:بلاول

  


نوڈیرو(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم بے نظیر شہید کی برسی کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں خناق سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھی خوب برسے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں ادویات اور وینٹی لیٹرز نہ ہونے کی وجہ سے صرف دسمبر میں کئی درجن بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لاہور میں سڑکیں بنانے والے بتائیں صحت کے فنڈز کہاں استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا پنجاب میں بیٹھے دہشتگردوں کے بارے میں حکمرانوں کو معلوم نہیں ۔ یہ سب جانتے ہیں لیکن ان میں اتنی ہمت نہیں کہ ان کو گرفتار کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ چند لفافے والے صحافیوں کے ساتھ ملا کر ہمارا جتنا مرضی ٹرائل کر لیں شکست آپ کو ہی ہوگی

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...