نیشنل ایکشن پلان مشرف اور زرداری کے دور میں کیو ں نہیں بنا :پرویز رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بن جانا چاہیے تھا لیکن نیشنل ایکشن پلان مشرف اور زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا ۔نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز مسلم لیگ ن کو ملا جس کے کریڈ ٹ کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا ۔
پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے استفسار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا ۔انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے اور حکومت کی کار کردگی جانچنے کے لیے نظام پارلیمنٹ میں موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے ،طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے کر پیپلز پارٹی کو نیشنل ایکشن پلان سمجھ آ جائے گا ۔
پرویز رشید نے کہا کہ میر ے علم میں نہیں ہے کہ اسلام آباد میں داعش کا حامی کونسا شخص ہے ،اگر بلاول زرداری کو پتہ ہے تو اس کانام بتا ئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کافیصلہ ابھی ہونا ہے ،ابھی یہ ثابت ہونا ہے کہ کس نے قتل و غارت گری کی ۔