معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور آزادی کی حمایت کردی

معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور آزادی کی ...
معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور آزادی کی حمایت کردی

  


جموں(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کے معروف اداکار انوپم کھیر نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور علیحدہ وطن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن بھارت آئین کے آرٹیکل 370 ختم کرے گا اور ملک کے دیگر حصوں کے لوگوں کو جموں وکشمیر میں بسنے کی اجازت دے گا، اس دن مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔

بھارتی ٹی وی ”زی نیوز “کے مطابق جموں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے لیچنڈ اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میں یقینی طور پرجموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت اور الگ تھلگ بستی کے خیال کی حمایت کرتا ہوں،یہ صرف مطالبہ نہیں بلکہ اِن کا پیدائشی حق ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جس دن (جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والا) آرٹیکل 370 ہٹےگا، مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔ جس دن بنگال، پنجاب، گجرات اور ملک کے دیگر حصوں کے لوگوں کو کشمیر میں بسنے کی اجازت دی جائے گی، یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

مزید : تفریح


loading...