سوزوکی نے 2016 ء کے لئے ایسی گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان کردیا کہ سن کر آپ کا بھی دل چاہے گا

سوزوکی نے 2016 ء کے لئے ایسی گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان کردیا کہ سن کر آپ کا ...
سوزوکی نے 2016 ء کے لئے ایسی گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان کردیا کہ سن کر آپ کا بھی دل چاہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی)نے اعلان کیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے چار نئے ماڈل مارکیٹ میں لارہی ہے اور ان میں سے دو نئے ماڈل ’مہران‘اور ’کلٹس‘ کی جگہ آئیں گے۔سوزوکی کمپنی کاکہنا ہے کہ کلٹس کی جگہ 2016ء میں Celerio  متعارف کروائی جائے گی۔
انگریزی اخبار ’دی ایکسپریس ٹریبیون‘ کاکہنا ہے کہ کمپنی نے حال ہی میں وزارت انڈسٹری کو خط لکھا ہے جس میں آئندہ پانچ سال کے لئے 110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا گیا ہے۔سوزکی کاکہنا ہے کہ وہ 660سی سی کی چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ1600سی سی کی SUVs بھی متعارف کروانے جارہی ہے۔اس خط میں سوزوکی کمپنی نے حکومت سے درخواست کی ہے آٹو پارٹس کے لئے درآمدی ڈیوٹی 10فیصد کردی جائے اور ساتھ ہی 1000سی سی سے زائد گاڑیوں کے پارٹس پر ڈیوٹی کی شرح 25فیصد کردی جائے۔کمپنی نے ساتھ ہی یہ کہا ہے کہ گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے حکومت کوچاہیے کہ استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں پرپابندی کو سخت کردیا جائے۔

مزید جانئے: اس گاڑی کے ٹائر کس چیز سےبنےہیں؟ جواب ایسا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

مزید :

بزنس -