داعش کس ملک کے بنے خطرناک ترین میزائل استعمال کرنے لگی؟ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ دنیا سوچ میں پڑگئی، سارا معاملہ ہی اُلٹ ہو گیا

داعش کس ملک کے بنے خطرناک ترین میزائل استعمال کرنے لگی؟ایسی تصاویر منظر عام ...
داعش کس ملک کے بنے خطرناک ترین میزائل استعمال کرنے لگی؟ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ دنیا سوچ میں پڑگئی، سارا معاملہ ہی اُلٹ ہو گیا

  


دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف امریکہ داعش کے خاتمے کے لیے نام نہاد جدوجہد کر رہا ہے اور دوسری طرف داعش کو امریکی اسلحے و گاڑیوں کی فراہمی کے انکشافات بھی تسلسل کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کے لیے داعش بھی ’’فرینڈلی‘‘ باغی تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پہلے تو امریکی ساختہ چھوٹے اسلحے کی داعش کے پاس موجودگی کے انکشافات ہوتے رہے ہیں مگر اب داعش نے انتہائی خطرناک امریکی ٹینک شکن میزائل بھی حاصل کر لیے ہیں۔ برطانوی اخبار ’’ڈیلی سٹار‘‘ کی رپورٹ کے مطابق داعش سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں شدت پسند امریکی ساختہ میزائل چلاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش کے پاس 2اینٹی ٹینک میزائل موجود ہیں۔

مزید جانئے: افغان طالبان نے داعش کے خاتمے کیلئے روس کے رابطوں کی تردید کردی

امریکہ پر شکوک و شبہات اپنی جگہ لیکن داعش کے پاس ان خطرناک میزائلوں کی موجودگی کی خبر پا کر مغربی ممالک کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ میزائل شام کویریس ایئربیس پر نصب تھے جو ترکی کے بارڈر کے ساتھ ہی واقع ہے اور اس پر داعش نے قبضہ کر لیا تھا۔ حال ہی میں شامی افواج نے اس ایئربیس کو داعش کے قبضے سے چھڑوایا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ امریکہ ساختہ ہتھیار داعش کے پاس کس طرح پہنچ رہے ہیں لیکن سابق میڈیا رپورٹس میں اشارے مل چکے ہیں کہ امریکہ شام کے جن باغی گروپوں کوبشارالاسد کے خلاف لڑنے کے لیے تربیت کے ساتھ ساتھ اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے وہ امریکہ کی طرف سے ملنے والا اسلحہ آگے داعش کو فروخت کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...