نواز شریف اور نریندر مودی کی اگلے ماہ واشنگٹن میں ملاقات کا امکان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اوربھارت کی آئندہ ملاقات اگلے ماہ واشنگٹن میں ہونے کاامکان ہے ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق امریکی صدر بار ک اوبامہ نے پا ک بھارت وزرائے اعظم کو جوہری سلامتی کی کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دی ہے ۔امریکہ میں نیو کلیئر سیکیورٹی سمٹ 31مارچ سے یکم اپریل تک ہو گی ۔دونوں وزائے اعظم کی آخری ملاقات تین روز قبل 25دسمبر کو لاہور میں ہوئی ۔اس ملاقات میں دونوں جانب سے بڑی گرم جوشی کا مظاہر ہ کیا گیا ۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دونوں وزرائے اعظم امریکی صدر کی دعوت پر واشنگٹن میں جا کر ملاقات کر سکتے ہیں ،یہ دونوں وزرائے اعظم کی ساتویں ملاقات ہو گی۔