پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان کو متنازع بنانا تشویشنا ک ہے :ترجمان پی ٹی آئی

پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان کو متنازع بنانا تشویشنا ک ہے :ترجمان پی ٹی ...
پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان کو متنازع بنانا تشویشنا ک ہے :ترجمان پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کو متنازع بنانے کی کوششیں تشویشنا ک ہیں ،کراچی کے عوام کو آپریشن ک ثمرات سے محروم کرنے کی کو ششیں برداشت نہیں کریں گے ۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر بلیک میل کرنا بند کرے اور کراچی میں رینجرز کے آپریشن کو منطقی انجام کی جانب بڑھنے دے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کسی مخصوص شہر یا صوبے نہیں بلکہ ملک بھر کے لیے بنا یا گیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت قوم کی لوٹی گئی دولت کی وطن واپسی بھی یقینی بنائے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی محض نمائشی نہیں بلکہ حقیقی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

مزید :

قومی -