سلمان خان نے زندگی کی 50بہاریں دیکھ لیں

سلمان خان نے زندگی کی 50بہاریں دیکھ لیں
سلمان خان نے زندگی کی 50بہاریں دیکھ لیں

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)26سال سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے بھارتی ”دبنگ خان “نے زندگی کی ففٹی مکمل کر لی ،27دسمبر1965کو انڈیا کے جانے مانے سکرپٹ رائٹر سلیم خان کے گھر پیدا ہونے والے سلمان خان عرف سلو میاں نے سب سے پہلے کوکا کولا کے ایڈ میں کام کیا اور ان کو اس کے لئے 75 روپے ملے تھے، اس وقت سلمان کی عمر 15 سال تھی۔

1988 ء میں ’’بیوی ہو تو  ایسی ‘‘ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے سلمان خان کا نام ہی آج فلموں کو ہٹ کرنے کے لئے کافی ہے۔90 ء کی دہائی سلمان کے لئے انتہائی اہم رہی جب پتھر کے پھول، باغی اور ساجن جیسی فلموں نے سلمان خان کو سٹار بنا دیا۔1994ء میں ریلیز ہونے والی ہٹ بھارتی فلم ”ہم آپ کے ہیں کون“نے سلمان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔عامر خان کے ساتھ ”انداز اپنا اپنا “اور شارخ خان کے ساتھ ریلیز ہونے والی ہٹ مووی ”کرن ارجن “کی یادیں آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں ۔سلمان خان کی چند ہٹ اور یاد گار فلموں میں باغی، صنم بے وفا، ساجن، سٹائل اپنا اپنا، ہم آپ کے ہیں کون، کرن ارجن، خاموشی، جڑواں، دیوانہ مستانہ، پیار کیا تو ڈرنا کیا، جب محبت کسی سے ہوتا ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے، بیوی نمبر 1، ہم دل دے چکے صنم، ہیلو بھائی، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ہر دل جو پیار کرے گا، چوری چوری چپکے چپکے، تیرے نام، باغبان، فخر، مجھ سے شادی کرو گے، پھر ملیں گے، میں نے محبت کیوں کی، نو انٹری، سلام اے عشق، پارٹنر، مطلوب، دبنگ، ریڈی، باڈی گارڈ، کک، بجرنگی بھائی جان سمیت دیگر شامل ہیں

مزید : تفریح


loading...