شہباز شریف سے ثنا اللہ زہری کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ۔شہباز شریف نے ثنا اللہ زہری کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب پر فائز ہونے کی مبارکباد دی ۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی خاطر ”میں“کی روش چھوڑ کر ”ہم“کا راستہ اپنانا ہو گا ،پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور ہم سب کو مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اورمحنتی ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ثنا اللہ زہری کو بلوچستان میں فلاح عامہ کے منصوبوں کے لیے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی اور امید کا اظہار کیا کہ ثنا اللہ زہری بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروے کار لائیں گے ۔اس موقع پر ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود میرا مشن ،شہباز شریف کی کارکردگی رول ماڈل ہے جس سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔