زرداری کی کرپشن کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا میں کتنے آرٹیکل شائع ہوئے ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

زرداری کی کرپشن کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا میں کتنے آرٹیکل شائع ہوئے ...
زرداری کی کرپشن کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا میں کتنے آرٹیکل شائع ہوئے ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر کرپشن کے مقدمات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور اب اس کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔

دنیا ٹی وی کے پروگرام ’خبر یہ ہے ‘ میں زرداری کی کرپشن پر بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والے آرٹیکلز کے بارے میں سینئیر صحافی ہارون رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف بین الاقوامی میڈیا میں 1000آرٹیکل شائع ہوئے ہیں.ہارون رشید نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ کرپشن کے دو کیسز فلپائن والا کیس اور ایک زرداری کرپشن کیس بیرون ممالک میں نصاب کا حصہ ہیں اور کرپشن کے بارے میں پڑھنے والے قانون کے طالب علموں کو پڑھائے جاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی نےThe Queen and the Play boyکے نام سے بھی کافی کچھ لکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی پیپلز پارٹی سے پوچھے کہ کیا یہ آرٹیکلز بھی چوہدری نثار علی خان کے کہنے پر لکھے گئے؟

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب آصف زرداری بطور صدر برطانوی وزیر اعظم سے ملنے گئے تھے تو برطانوی اخبار نے یہ بھی لکھا تھا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ صدر زرداری سے ہاتھ ملانے کے بعد اپنے ہاتھوں کی انگلیاں گن لیں کہ ہاتھ ملانے کے بعد کہیں وہ کم تو نہیں ہوگئیں۔

مزید : قومی


loading...