پیپلز پارٹی کو بی بی کی شہادت پر اقتدار ملا لیکن اپنی قائد کے قتل کا کھوج نہ لگاسکی: لیاقت بلوچ

پیپلز پارٹی کو بی بی کی شہادت پر اقتدار ملا لیکن اپنی قائد کے قتل کا کھوج نہ ...
پیپلز پارٹی کو بی بی کی شہادت پر اقتدار ملا لیکن اپنی قائد کے قتل کا کھوج نہ لگاسکی: لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قومی راہنما تھیں  ، اُن کا قتل المناک سانحہ تھا لیکن اُس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو بی بی کی شہادت پر اقتدار ملا لیکن اپنی قائد کے قتل کا کھوج نہ لگاسکی۔ بلاول بھٹو کے خطاب پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر قومی اتفاق رائے ہے ،کرپشن ، دہشتگردوں کی سرپرستی اور کرپٹ عناصر کا تحفظ ایک جگہ جمع نہ کیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی کو حق ہے کہ وہ سیاست کرے لیکن قومی اتفاق رائے کو سبوتاژ نہ کیا جائے، قومی ،سیاسی، جمہوری قیادت ملک و ملت کے امن کو اپنے ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے

مزید :

لاہور -