5 سال تک ماں بننے کی کوششیں کرنے والی خاتون کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا لیکن پھر اس نے ایسا طریقہ اپناکر کامیابی حاصل کر لی کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

5 سال تک ماں بننے کی کوششیں کرنے والی خاتون کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا لیکن پھر ...
5 سال تک ماں بننے کی کوششیں کرنے والی خاتون کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا لیکن پھر اس نے ایسا طریقہ اپناکر کامیابی حاصل کر لی کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایسی خواتین جو گزشتہ 5سال سے بچہ پیدا کرنے کی خواہش میں ہیں مگر ہر باران کی یہ خواہش اسقاط حمل کا شکار ہو جاتی ہے، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ برطانیہ کی ایک خاتون نے اس مرض کا ایسا علاج بتا دیا ہے کہ آپ گھر بیٹھے بھی کر سکتے ہیں۔ اس خاتون کا نام رابیکا چس ہوم ہے۔ رابیکا بھی ایک عرصے سے بچہ پیدا کرنا چاہتی تھی مگر تمام تر علاج کے باوجود اس کی خواہش پوری نہ ہوئی۔ آخرکار اس نے ڈاکٹروں کو چیلنج کیا کہ وہ دو بچے ضرور پیدا کرے گی۔ آج وہ ایک 2سالہ بیٹی ایلی اور 3ماہ کے بیٹے پیپا کی ماں ہے۔

مزید جانئے: ’سوکر اٹھی تو ماں بن چکی تھی‘
رابیکا کا کہنا ہے کہ میری طرح جو خواتین بچہ پیدا کرنے میں علاج کے باوجود ناکام ہیں وہ اپنی رحم کا مساج کروائیں۔ اس مساج کے دوران رحم پر اندر تک دباؤ پڑنا چاہیے اور مساج کے بعد اپنے پیٹ کو گرم کپڑے سے لپیٹ دیں اور ہوا نہ لگنے دیں۔ رابیکا نے بتایا کہ جب میں 28سال کی تھی تب سے ماں بننے کی کوشش کر رہی تھی مگر ہر بار اسقاط حمل ہو جاتا۔ میں نے کئی ڈاکٹروں سے علاج بھی کروایا مگر ناکامی ہوئی۔ مگر میں نے اور میرے شوہر ٹام نے ہمت نہیں ہاری۔ پھر میری ایک دوست نے مجھے ’’افزائش نسل مساج تھراپی‘‘ کے متعلق بتایا۔ میں پہلے بھی مساج کرواتی رہی تھی مگر اس طرح کا طاقتور مساج کبھی نہیں کروایا تھا۔ میں نے اپنی دوست کے مشورے پر عمل کیا اور آج میں دو بچوں کی ماں ہوں۔

مزید جانئے: دنیا کا انوکھا ترین جوڑا، شوہر خاتون کے بچے کے ساتھ حاملہ ہوگیا کیونکہ۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -