آرمی چیف کا دورہ افغانستان،پاک افغان سرحد ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے پر اتفاق :آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا دورہ افغانستان،پاک افغان سرحد ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے ...
آرمی چیف کا دورہ افغانستان،پاک افغان سرحد ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے پر اتفاق :آئی ایس پی آر

  


کابل( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ پاک افغان سرحد ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور سرحد پار کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ سمیت اہم عسکری و سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ، افغان امن عمل  اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں زور دیا گیا کہ سرحد کے دونوں اطراف انسداد دہشت گردی آپریشن میں تعاون کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر افغانستان پاکستان کے فوجی حکام کے ایک دوسرے کے ملک کے دورے بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔افغانستان ،پاکستان کے ڈی جی ایم اوزکے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق ہوا ۔افغان امن عمل کے دوبار ہ آغاز کے لیے چار فریقی فریم ورک کے مطابق کام پر اتفاق جس کا پہلا دور جنوری میں ہو گا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے موثر طریقہ کار کی ضرورت ہے ۔

مزید : قومی


loading...