وزیر اعظم کی نواسی مہرالنساءکے ولیمے کی تقریب،اہم سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی مہر النساءکی راحیل منیر سے دعوت ولیمہ کی تقریب جاری ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دلہن مہرالنساءاور دولہاراحیل منیر کی دعوت ولیمہ اتحاد فارم ہاوس میں جاری ہے جس کو برقی قمقموں سے سجا یا گیا ہے ۔اس موقع پر دلہن مہر النساءنے سلور کے ساتھ سی گرین رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ دولہا راحیل منیر نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا ہوا ہے ۔ دعوت ولیمہ میں وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،حسن نواز ،حسین نواز،حمزہ شہباز ،مجیب الرحمان شامی ، زعیم قادری ،پرویز رشید ،خواجہ آصف ،طلحہ برقی ،لیاقت بلوچ ،زاہد پرویز ،خضر حیات گوندل ،خواجہ احد حسان ،ملک ریاض ،رفیق رجوانہ ،نجم سیٹھی اور عارف نظامی سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔