سلیم خان نے پہلی مرتبہ اپنے سپر سٹار بیٹے سلمان خان کی زندگی کے خفیہ گوشوں سے پردہ اٹھا دیا

سلیم خان نے پہلی مرتبہ اپنے سپر سٹار بیٹے سلمان خان کی زندگی کے خفیہ گوشوں ...
سلیم خان نے پہلی مرتبہ اپنے سپر سٹار بیٹے سلمان خان کی زندگی کے خفیہ گوشوں سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار سلمان خان کی 50ویں سالگرہ پر ان کے والد اور سکرپٹ رائٹر سلیم خان نے پہلی مرتبہ اپنے سٹار بیٹے پر ایک مضمون لکھا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ سلمان نے آج تک جتنے پیسے کمائے ہیں اُس سے کہیں زیادہ دوست بنائے ہیں۔

ایک بھارتی ویب سائٹ پر لکھے گئے مضمون میں سلیم خان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں نے سلمان کی تعریف میں کچھ نہیں لکھا لیکن آج میں پہلی بار عوامی سطح پر سلمان کی کچھ باتیں لکھ رہا ہوں ۔اُن کا کہنا تھا کہ سلمان بہتر انسان بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن اُس میں کچھ خرابیاں بھی ہیں،. بہت موڈی ہونا یا کسی چیز کا فالتوپن ٹھیک نہیں ہے۔سلیم خان ”سلو“ کے بچپن کی یادیں کریدتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سلمان گوالیار کے اسکول سے چھٹیوں میں گھر لوٹا تو میں اسے سرکس دکھانے لے گیا، سرکس میں کی گئی اچھل کود دہرانے کی کوشش میں وہ گیراج کی چھت سے گر گیا، اسے پلاسٹر باندھا گیا، میں نے اس سے کہا کہ اس نے چھٹیاں برباد کر لی ہیں کچھ بھی کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے، وہ اپنے پلاسٹر پر عجیب و غریب تصاویر بناتا تھا، یہیں سے اُس کی پینٹنگ کی عادت شروع ہوئی۔بچپن کی ایک اور یاد تازہ اور سلمان کی اپنے سکول ٹیچر سے محبت اور احترام کا ذکر کرتے ہوئے سلیم خان لکھتے ہیں کہ سلمان باندرا کے کانوینٹ سکول میں پڑھتا تھا. شرارتی ہونے کی وجہ فادر ایلو اسے خوب سزا پاتےتھے. کچھ سال بعد فادر ایلوا اپنے ملک اٹلی میں بس گئے، اب سلمان سٹارہو گیا تھااورلندن میں شوٹنگ کر رہا تھا. اس کے ایک دوست نے اس سے کہا کہ فادر ایلو ابیمار ہیں اور انہیں پیسوں کی ضرورت ہے۔ سلمان نے اسی وقت فادر ایلوا کو پیسے بھجوائےا اور پیغام بھی دیا کہ شوٹنگ ختم ہوتے ہی وہ خود بھی ان کی خدمت کے لئے آئے گا، جب وہ فادر سے ملنے پہنچا تو ان کا انتقال ہو گیا تھا، پھر وہ ان کے جنازے میں شامل ہوا۔

سلمان خان کی ایک خوبی کا ذکر کرتے ہوئے سلیم خان کا کہنا تھاکہ سلمان نے کبھی اس پر غور نہیں کیا کہ اس کے پاس کتنا پیسہ ہے، اس کی تو ضد ہے کہ اس کی ساری کمائی غریبوں کے علاج اور تعلیم پر خرچ ہولیکن میں نے اس نصیحت کرتا ہوں کہ کمائی کے چوتھے حصے کو بھلائی کے کام میں لگاؤ ،سلمان نہیں جانتا کہ بڑھاپے میں پیسوں  کی کتنی ضرورت ہوتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ سلمان نے جتنا پیسہ کمایا، اس سے زیادہ دوست بنائے ہیں اور وہ یاروں کا یار ہے.ایک بار ڈیوڈ دھون نے کہا تھا کہ سلمان سیٹ پر ہمیشہ دیر سے آتا ہے لیکن کوئی دوست مشکل میں پھنسا ہو تو وہاں سب سے پہلے جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -