آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز کے صدر منتخب ، چوہدر ی نثار حدود میں رہیں: پرویز اشرف،قمر زمان کائرہ

آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز کے صدر منتخب ، چوہدر ی نثار حدود میں ...
آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز کے صدر منتخب ، چوہدر ی نثار حدود میں رہیں: پرویز اشرف،قمر زمان کائرہ

  


نوڈیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا اس اجلاس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اجلاس میں سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے بارے میں مفصل بحث کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بھٹو شہید، بے نظیر بھٹو شہید اور امین فہیم سمیت پارٹی کے دیگر شہدا اور مرحوم رہنماوں اور کارکنوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر بنانے کی قرارداد پیش کی گئی ۔اس قرارداد کی چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے صدور نے تائید کی۔ یہ عہدہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماوں راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری کومتفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ اجلاس دو گھنٹے جاری رہا۔وزیراعلیٰ سندھ اور پارٹی کو رینجرز اختیارات کے بارے میں تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں وہ ویسے ہی چودھری بننے کی کوشش نہ کریں۔وہ اپنی حدود میں رہیں۔ وزیراعظم کل کراچی آرہے ہیں امید ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائینگے۔یہ سندھ پر چڑھائی کا معاملہ ہے۔ہم نہیں چاہتے کہ نوے کی سیاست شروع ہو جائے جس کا شکار شہباز شریف بھی ہوجائیں۔

مزید : قومی


loading...