لاہور: لڑکی سے زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار نہ کرنے پر ورثا کا ریس کورس تھانے کے باہر دھرنا

لاہور: لڑکی سے زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار نہ کرنے پر ورثا کا ریس کورس تھانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار 14سالہ لڑکی کے ورثا نے مرکزی ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر تھانہ ریس کورس کے باہر دھرنا دیدیا۔جیو نیوز کے مطابق دھرنا دینے والوں میں لڑکی کی ماں، بہن، بھائی اور بہنوئی بھی شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس کیس کو الجھا رہی ہے۔ ملزم ن لیگ کا رہنما ہے اس کو جان بوجھ کرگرفتار نہیں کیا جارہا۔ہمیں چکر پر چکر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔فرانزک لیبارٹری میں ملزموں کو پروٹوکول دیا گیا۔ ہمیں یقین ہے کہ فرانزک رپورٹ میں بھی ان کو تحفظ دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ اجتماعی خودسوزی کر لینگے۔ ورثا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنا دھرنا وزیراعلیٰ کے آنے پر ہی ختم کریں گے۔

مزید :

لاہور -