عراقی فوج کا رمادی پر داعش کا قبضہ ختم کرانے اور فتح کا جشن منانے کا اعلان

رمادی(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر رمادی پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے فتح کے جشن کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عراقی فوج کا کہنا ہے کہ شہر سے داعش کا قبضہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس شہر پر داعش نے 2014ءسے قبضہ کر رکھا تھا۔ فوج نے کئی دنوں کی لڑائی کے بعد اس شہر کا قبضہ واپس لیا۔