’’ طعنے،الزامات،گالیاں ‘‘کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان ’’ لڑاکی عورتوں ‘‘ کی طرح لڑ پڑے

’’ طعنے،الزامات،گالیاں ‘‘کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان ’’ لڑاکی عورتوں ‘‘ ...
 ’’ طعنے،الزامات،گالیاں ‘‘کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان ’’ لڑاکی عورتوں ‘‘ کی طرح لڑ پڑے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں لڑ پڑے۔

جیو ٹی وی کے میزبان محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر بات کررہے تھے جس میں محمد یوسف نے کہا عامر کی مخالفت کرنے پر لوگ رمیز راجا سے ناراض ہیں جس پر رمیز راجا نے کہا آپ داڈھی رکھ کو جھوٹ بولنا بند کردیں،آپکو شرم آنی چاہیے۔جواب میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آپ بے شرم آدمی ہیں،کرکٹ پر بات کرتے ہوئے آپکو شرم آنی چاہیے۔رمیز نے پھر کہا تم جعلی مولوی ہو اسکے بعد رمیز نے میزبان کو کہا کہ تبصرے کیلئے ایسے مکار آدمی کو میرے ساتھ نہ لایا کرو۔اس کے جواب میں یوسف کا کہنا تھا کہ آپکو گھٹیا الزام لگانے کی عادت ہے،آپکو کرکٹ کھیلنا تو آتی نہیں صرف انگریزی بولنا آتی ہے۔جواب میں رمیز نے کہا آپکو تو اردو بھی بولنا نہیں آتی۔آپ مکار ہیں،آپ نے کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔۔پھر یوسف نے کہا آپ سے بڑے مکار ہیں۔

مزید : کھیل


loading...