حسن ابدال اور حید آباد میں ٹریفک حادثے ،دو افراد جا ں بحق ،آٹھ زخمی

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حیدر آباد میں کار اور ٹرک میں تصادم سے 8افراد زخمی ہو گئے جبکہ حسن ابدال میںٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق حسن ابدال کے علاقے بہتاروڈ پر تیز رفتار ٹرک سے موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔حادثے میں جاں بحق ہو نےوالوں کی شناخت ساجد اورغلام حسین کے نام سے ہوئی ۔ادھر حیدر آباد کے علاقے ہٹری کے قریب سوزوکی کار کی ٹرک کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔