مودی کا دورہ طے شدہ تھا، بھارتی سٹیل ٹائیکون سے مل کر کاروبار کو فروغ دیا جارہا ہے، پرویز الہیٰ

مودی کا دورہ طے شدہ تھا، بھارتی سٹیل ٹائیکون سے مل کر کاروبار کو فروغ دیا ...
مودی کا دورہ طے شدہ تھا، بھارتی سٹیل ٹائیکون سے مل کر کاروبار کو فروغ دیا جارہا ہے، پرویز الہیٰ

  


گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پر ویز الہیٰ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستان کا دورہ طے شدہ تھا اس دورے کو اچانک کہنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔گجرات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایک سٹیل ٹائیکون سے مل کر اپنے کاروبار کو فروغ دینے کا کام کیا جا رہا ہے اس میں پاکستان کے مفاد کومدنظر نہیں رکھا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔وزیرخزانہ دوسرے ملکوں سے قرض لے کر فخر سے بتاتے ہیں کہ ہم قرض لینے میں کامیاب ہوگئے ان کو کچھ تو ملکی مفادات کا خیال کر نا چاہئے۔

مزید : قومی


loading...