داعش کی حمایت پر سعودی شہری کو 20سال قید کی سزا

داعش کی حمایت پر سعودی شہری کو 20سال قید کی سزا
داعش کی حمایت پر سعودی شہری کو 20سال قید کی سزا

  

ریاض(صباح نیوز)سعودی فوجداری کی عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت، ملکی نظام کو نقصان پہنچانے والا ابلاغی مواد تیار کرنے، منحرف افکار پھیلانے والے ای گروپ میں شمولیت اور دہشت گرد کو 5لاکھ ریال عطیہ دینے پر ایک سعودی شہری کو 20برس قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ شہری متعدد افراد کو سعودی عرب سے شورش زدہ مقامات جانے میں تعاون فراہم کررہا تھا اور سرکاری اداروں کی حراست سے نکالنے کیلئے مختلف تدبیریں اختیار کررہا تھا۔عدالت نے سعودی شہری کو مجموعی طور پر 20برس قید کی سزا سنائی اور آئندہ انٹرنیٹ سے منسلک ہونے پر پابندی لگا دی۔عدالت نے اس کی موبائل سم منسوخ کردی جبکہ اس پر قید کی میعاد 20برس مکمل کرنے کے بعد بھی اتنی ہی مدت تک مملکت سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا