پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کا پہلا روزمورنے مورکل کے نام

پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کا پہلا روزمورنے مورکل کے نام
پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کا پہلا روزمورنے مورکل کے نام

  

پورٹ ایلزبتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پورٹ ایلزبتھ میں آج سے شروع ہونے والا واحد ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل مورنے مورکل کے نام رہا ،تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی ابتدائی 3وکٹیں اڑاد ی،اب تک زمبابوے نے ساﺅتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں4وکٹوں کے نقصان پر 30رنز بنالئے جبکہ اسے اب بھی279رنز کاخسارہ ہے ،اس سے قبل ساﺅ تھ افریقہ نے9وکٹ309رنز پر اپنی ٹیم ڈیکلئر کر دی تھی۔

نامور پاپ گلوکارہ’’ لورڈ ‘‘نے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف اسرائیل میں کنسرٹ منسوخ کردیا

ساﺅتھ افریقہ نے اننگ کا آغاز کیا تو ان کی پہلی ہی وکٹ صفر کے مجموعے پر گر گئی جب ہملٹن مساکداز کو مورنے مورکل نے ایل بی ڈبلیو کردیا ،چامو چباہا بھی مورکل کا شکار بنے انہوں نے 7رنز بنائے ان کی تیسری وکٹ بھی 11رنز پر ہی گرگئی یہ وکٹ بھی مورکل کے حصے آئی۔دن کے اختتام تک زمبابوے نے 4وکٹوں کے نقصان پر30رنز بنالئے جبکہ اسے اب بھی 279رنز کاخسارہ ہے ۔

اس سے قبل ساﺅتھ افریقہ نے 309رنز 9کھلاڑی آﺅٹ پر اپنی ٹیم ڈیکلیر کردی تھی ،ان کی اننگ میں ایڈن مرکرام کے 125،اے بی ڈیولیرز کے 53اور تیھمبا بوا کے 44رنز نمایاں ہیں۔

زمبابوے کی جانب سے کائل جارویس اور کرس موفو نے تین ،تین اور گریم کریمر نے دو وکٹیں حاصل کی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل