یوبی جی اس سال بھی کلین سوئپ کریگی: عرفان یوسف‘ ریاض شیخ
لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے سالانہ الیکشن 2018 کے لئے پنجاب سے یونا ئیٹڈ بزنس گروپ (یوبی جی )کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نائب صدر ایف پی سی سی آئی حاجی عرفان یوسف اور یوبی جی کے مرکزی رہنما ریاض الدین شیخ نے کہا کہ یوبی جی ایس ایم منیر ، افتخار علی ملک اور میاں ادریس کی قیادت میں اس سال بھی 29دسمبرکوکلین سوئپ کرئے گئے ،الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کواس سال بھی بری طرح سے شکست ہوگئی۔ تمام چیمبرز کے گروپ لیڈرز ، ممبرز اور ایف پی سی سی آئی کی ای سی اور جی بی ممبران نے یو بی جی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیاہے۔
حاجی عرفان نے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل اورسینئر نائب صدر عامر عطاء باجوہ کو کو ایکسپورٹ ایوارڈ ٹرافی 2017 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ملکی ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے اقدامات جاری رکھے گئی۔انہوں نے مزید کہاکہ یوبی جی کے اقتدا ر میں آنے کے بعد ایف پی سی سی آئی میں کرپشن کا خاتمہ ہو گیا اور ادارے کو فعال بنا دیا گیا ہے۔سال 2018میں ایف پی سی سی آئی لاہور آفس کی شاندار بلڈنگ بنا دی جائے گی تاکہ پورے پنجاب کی کاروباری کو اکھٹے ہونے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن گروپ کو کوئی امیدوار نہیں مل رہا جو اپوزیشن گروپ کی شکست کاثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی یونا ئیٹڈبزنس گروپ کے تمام امیدواران بڑے مارجن کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔ یوبی جی کا نصب العین کاروباری برادری کی خدمت کرنا ہے،یو بی جی نے ہمیشہ کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ یوبی جی نے پورے پاکستان سے قابل اور نوجوان قیادت کا انتخاب کیا ہے جو کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوششیں کریں گئے۔یوبی جی کے اقتدار میں آنے سے ایف پی سی سی آئی کو ایک فعال ادارہ بنا یا گیا اور اسلام آباد میں اپنی بلڈنگ بھی بنا لی گئی ہے جو سالوں سے التوا کا شکار تھی، اگلے سال پنجاب اور خیبر بختوانخوا میں ایف پی سی سی آئی کی اپنی بلڈنگ بنا لی جائے گی۔