جاپان نے نومبرمیں بے روزگاری کی شرح نومبر1993ء کی کم ترین سطح پرآگئی

جاپان نے نومبرمیں بے روزگاری کی شرح نومبر1993ء کی کم ترین سطح پرآگئی

ٹوکیو(آن لائن)جاپان نے نومبرمیں بے روزگاری کی شرح نومبر1993ء کی کم ترین سطح پرآگئی،یہ بات منگل کوجاری ہونے والے سرکاری اعدادوشمارمیں سامنے آئی ہے ۔اسی طرح ایک اوراشارہ ملاہے کہ دنیاکی تیسری بڑی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے ،اگرچہ اس کی رفتارسست ہے ،حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بے روزگاری کی شرح گزشتہ ماہ 2.7فیصددکھائی گئی ،جبکہ درخواستیں دینے والوں کیلئے ملازمتوں کی شرح میں گزشتہ ماہ کی بنسبت 0.01فیصدکی قدرے بہتری آئی ہے ،جوکہ 1.56ہے ۔

یہ 44برسوں میں اونچی ترین شرح ہے ۔تازہ ترین اعدادوشمارایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جاپان نے مسلسل سات سہ ماہی دورانیوں میں اقتصادی نموظاہرکی ہے ،جوکہ سولہ برسوں میں طویل ترین مثبت رفتارہے ۔2020ء میں ہونے والے اولمپک گیمزکی وجہ سے معیشت کوکم وقت میں زیادہ فائدہ ملے گا۔توقع کی جارہی ہے جاپان کی معیشت میں اگلے برس کے پہلے نصف میں اضافہ ہوگا،یہ بات مساکی کواہیرانے بتائی جوکہ نومراسیکیورٹیزمیں سینئرماہراقتصادیات ہیں۔۔#/s#

مزید : کامرس