فیڈریشن الیکشن‘ تاجر برادری ہمیں نہیں پاکستان کوجتوائے ،مہتاب چاولہ

فیڈریشن الیکشن‘ تاجر برادری ہمیں نہیں پاکستان کوجتوائے ،مہتاب چاولہ

کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی) کے چیئرمین مہتاب الدین چاؤلہ نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے الیکشن میں تاجر برادری ہمیں نہیں‘ اپنے آپ کو اور پاکستان کوجتوائے کیونکہ یہ تبدیلی کاالیکشن ہے۔ وہ گزشتہ شب بزنس مین پینل(بی ایم پی)پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی) الائنس کے مشترکہ نائب صدر کے امیدوار محمد یحییٰ پولانی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کیلئے تاجر برادری کوشب وروز محنت کرنی ہے۔ تاجروں کا وژن ہمیشہ دوسروں سے اچھا ہوتاہے کیونکہ انہیں کاروبا میں ہر قسم کے تجربات اور مشاہدات دیکھنے کوملتے ہیں۔ طرح طرح کی مشکلات اوررکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ اب وقت آگیاہے کہ تاجربرادری فیڈریشن سمیت تمام اداروں میں تبدیلی اور اصلاحات لانے کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ ملک وقوم کو وژنری لوگوں کی ضرورت ہے اور تاجر سے بڑا وژنری کوئی نہیں ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ کے فاؤنڈر ممبرز ہیں ۔ میں نے عبدالرحیم جانو‘ یحییٰ پولانی سمیت بہت سے لوگوں نے میرٹ کی پامالی پر علیحدگی اختیار کی‘ یو بی جی کی تشکیل کے دوران طے ہواتھا کہ امیدوار میرٹ پر لائے جائیں گے مگرایسا نہیں ہوا‘ ایف پی سی سی آئی میں رویٹشن کاسسٹم غلط ہے۔ امیدوار کا انتخاب صرف میرٹ پر ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی نے کرپشن کروانے کامیکنزم بنارکھاہے۔ بیورو کریسی سے تاجر کو چور بناتی ہے۔ پھراس کی فائل بناکراسے بلیک میل کرکے اپنے ذاتی مفادات کیلئے مزید بددیانتی کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عہدے کاشوق نہیں ہے۔ میں ملکی برآمدات کے فروغ اور معیشت کے استحکام کیلئے کام کرناچاہتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی کام کروانے والے مسائل حل نہیں کرواسکتے۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور انہیں لانے کیلئے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کوکام کرناہوگا۔ بی ایم پی کے رہنما زکریا عثمان نے کہا کہ میں اکثر اپنے تاجردوستوں کو کہتاہو ں کہ مخالف گروپ کے لوگ اپنے کام کرانے اور فیڈریشن کابیڑا غرق کرنے کیلئے آئے ہیں۔ یہ لوگ جعلی ایسوسی ایشنز بناکر کامیابی کاڈھنڈورا پیٹتے رہے ہیں۔ ہم الیکشن جیت کرمشاورتی کونسل بناکر کام کریں گے۔ پی بی جی کے رہنما عبدالرحیم جانو نے کہاکہ مخالفین کی کام کروانے کی پول کھل گئی ہے ۔ لوگ انہیں پہچان گئے ہیں اور انہیں چھوڑ کر ہمارے پاس آرہے ہیں۔ انہوں نے حاضرین سے کہا کہ وہ پینل ووٹ کے ذریعہ ایسوسی ایشنز کے چار عہدیداروں کو ضرور کامیاب کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہماے پولنگ چیف نے وفاداری فروخت کرکے دھاندلی کی تھی اور پارٹی بدل لی تھی۔ ہم سے غلطی ہوئی تھی مگر اس بار ہم وفا شعار رفیق سلیمان کوپولنگ چیف بنائیں گے۔بی ایم پی کے رہنما شوکت احمد نے کا کہ پچھلے سال عبدالرحیم جانو الیکشن جیت گئے تھے مگر دونوں کی گنتی میں بڑی مہارت اور تکنیک سے دھاندلی کی گئی مگر اس بار ایسا نہیں چلے گا۔ بی ایم پی کے رہنما میاں زاہد حسین نے امیدواروں کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی بھی مالشئے کو امیدوار نہیں بنوایا۔ کسی کے ہاتھ میں تیل کی بوتل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے جلسے میں کراچی کے 106ووٹرز میں60ووٹرز موجود ہیں‘ ملک بھر میں 200ووٹرز نے ہمیں پینل ووٹ کا یقین دلایاہے کیونکہ سب فوٹو سیشن اور ہار پھول گروپ سے بیزار ہوچکے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی میں سینئر نائب صدر کے امیدوا ر نائب حیات مگوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران ملک بھر کے تاجروں نے مجھے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی کو کلب بنالیاگیاہے۔ کسی کانام نہیں ہوا کیونکہ انہیں اپنے ذاتی کاموں سے ہی فرصت نہیں تھی۔ صدر ن پہلے اپنے آئٹم پر30 فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگوائی۔پھر20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کرادی اور اب آرڈی ختم کروانے کی بجائے اسے10فیصد کرادیاہے۔ ایسے لوگ کس منہ سے ملک بھر کی تاجر برادری کی نمائندگی کادعویٰ کرتے ہیں۔ عشائیہ سے ثاقب فیاض مگوں‘ غلام مصطفی سولنگی‘ انیس مجید اور رفیق سلیمان نے بھی خطاب کیا۔

B

مزید : کامرس