نیوزی لینڈ کیخلاف شعیب ملک کو حفیظ والا رول دینگے : سرفراز احمد

نیوزی لینڈ کیخلاف شعیب ملک کو حفیظ والا رول دینگے : سرفراز احمد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے۔ امید ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ آرڈر مستحکم رہے گا اور زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی پڑیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف شعیب ملک کو محمد حفیظ والا رول دیں گے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اوپنر امام الحق نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بولنگ ہمارا اہم ہتھیارہے لیکن پوری ٹیم اچھا کھیلنے کیلئے توجہ دے رہی ہے، فخرزمان کے سوا تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ میں کھیل چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ ہوم گراؤنڈ پر مضبوط حریف ثابت ہوتی ہے، دوسری جانب ہم بھی مسلسل 9 میچ جیت کر آرہے ہیں اور بولنگ ہمارا مضبوط شعبہ ہے، بد قسمتی سے انجریز ہوگئی لیکن امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ عماد وسیم، جنید خان اور عثمان شنواری کے انجریز ہونے سے نقصان ضرور پہنچا لیکن عامر یامین ، محمد عامر اور حسن علی کمی پوری کریں گے، حارث سہیل کو آل راؤنڈر سمجھتے ہیں بیٹنگ ان کی زیادہ اچھی ہے، محمد نواز بولنگ آل راؤنڈر ہے، ادھر جا کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ تفریح کیلئے ٹی ٹین سب سے اچھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی