ویمن ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جنسی ہراسگی کے الزامات سے بری

ویمن ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جنسی ہراسگی کے الزامات سے بری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے ہیڈ کوچ سعید خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے الزام لگانے والی کھلاڑیوں سید سعیدہ اوراقرا جاوید کو ایک سال تک معطل کرنے کی سفارش کردی۔صوبائی وزیر پنجاب جہانگیر خانزادہ کے حکم پر بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پی ایچ ایف کو بھجوادی۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ہیڈ کوچ کے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خواتین کھلاڑیوں کومعطل کرنے کی سفارش کی۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ہیڈ کوچ سعید خان کو واضح طور پر بے قصور قرار دیا گیا۔پنجاب سپورٹس کے عہدیدار راشد بٹ اور ویمن ہاکی ٹیم کے عہدیداروں تنزیلہ عامر چیمہ، راحت خان، چاند پروین اور کرنل(ر) بھی جہاں اس کمیٹی کا حصہ تھیں، وہیں وہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بطور گواہ بھی پیش ہوئیں۔تنزیلہ عامر نے تحقیقاتی کمیٹی میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں سید سعیدہ اور اقرا جاوید کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی