قائد اعظم گیمز، سنوکر ایونٹ میں مبشر رضا اور عامر سہیل سیمی فائنل میں پہنچ گئے

قائد اعظم گیمز، سنوکر ایونٹ میں مبشر رضا اور عامر سہیل سیمی فائنل میں پہنچ ...

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں سنوکر ایونٹ میں مبشر رضا اور عامر سہیل سنگلز اور سکس ریڈ ایونٹس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری گیمز میں سنوکر کے سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں پنجاب کے مبشر رضا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کو 2-1 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں سندھ کے عمر میمون نے بلوچستان کے سیف علی خان کو 2-0 فریمز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی