راولپنڈی چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی خدمات کا پہلا اجلاس آج ہو گا

راولپنڈی چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی خدمات کا پہلا اجلاس آج ہو گا

راولپنڈی (اے پی پی ) ) راولپنڈی چیمبرآؔ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی خدمات کا پہلا اجلاس (آج )بدھ کو چیمبر کے میاں پرویز اسلم ہال میں دن تین بجے منعقد ہو گا ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی عبدالمجید امجد نے بتایاکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس بانی پاکستان قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 27دسمبر کو راولپنڈی چیمبر میں منعقد ہو گا ۔کمیٹی کے پہلے اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کاکیک کاٹا جائے گا جبکہ کمیٹی کی ماضی کی کارکردگی کی تفصیل اور آئندہ کالائحہ ممبران کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

مزید : کامرس