ٹی20سیریز :پی ٹی سی ایل پاکستانی ٹیم جرسی میں شریک سپانسرہو گا

ٹی20سیریز :پی ٹی سی ایل پاکستانی ٹیم جرسی میں شریک سپانسرہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 انٹر نیشنل سیریز2018 ء کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم جرسی میں شریک کوسپانسر ہوگا ۔یہ اعلان قذافی اسٹیڈیم (فار اینڈ پویلین)لاہور میں کٹ کی تقریب رونمائی میں کیا گیا۔چیف کمرشل آفیسر (سی سی او)پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد اور پی سی بی کے چےئرمین نجم سیٹھی نے مشترکہ طور پرٹی 20 انٹر نیشنل سیریز میں استعمال ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی۔ دیگر شرکاء میں ای وی پی مارکیٹنگ اور کمیونیکشن ،پی ٹی سی ایل، سید شہزاد شاہ،پی سی بی کے سنئیر افسران اور پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف کمرشل آفیسر ،پی ٹی سی ایل، عدنان شاہدنے کہا ’’کرکٹ کا کھیل اور پی ٹی سی ایل دونوں پورے ملک کو رابطے میں رکھتے ہیں اور قوم کو متحد کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی