ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ، سکھرنے کوئٹہ کو 68 رنز سے مات دے د ی

ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ، سکھرنے کوئٹہ کو 68 رنز سے مات دے د ی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں سکھر ڈویژن نے کوئٹہ کو 68 رنز سے مات دے دی۔ اس میچ کی خاص بات حیدر علی کی 12/80 وکٹیں تھیں۔ سکھر ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے 37 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ ڈویژن نے 57.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں 36 رنز کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں سکھر ڈویژن نے 198 رنز بنائے۔سعد علی رفاعی نے 39، احسن سلطان 39، کاشف صدیق 38 اور محمد کامران نے 34 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں کوئٹہ 94 رنز بناسکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی