قائداعظم گیمز ، پنجاب کی ٹیموں نے 49میڈلز جیت لئے

قائداعظم گیمز ، پنجاب کی ٹیموں نے 49میڈلز جیت لئے

اسلا م آباد /لاہور(این این آئی) سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے لیاقت جمنیزیم پاکستان سپورٹس بورڈ میں جاری دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں فاتحانہ آغاز کیا ہے، کھلاڑی نے مقابلوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف کھلاڑیوں کو چت کیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے ابتدائی مراحل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔دوسرے روز میں ہونیوالے مقابلوں میں پنجاب کی ٹیموں نے اب تک49میڈلز جیتے ہیں جن میں سونے کے 23 ، چاندی کے 18اور کانسی کے 8تمغے جیتے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں نے جو میڈلز جیتے ہیں ان میں گرلز نے 15سونے، 14چاندی اور 3کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

بوائزکے 8سونے،4چاندی اور 5کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی