انوشکا نے پڑھائی میں ویرات کوہلی کو بھی مات دیدی

انوشکا نے پڑھائی میں ویرات کوہلی کو بھی مات دیدی

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما شوہر ویرات کوہلی سے پڑھائی کے میدان میں کافی آگے ہیں۔رنز بنانے کی مشین ویرات کوہلی پیسے کمانے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور رواں سال کے تیسرے سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی ہیں لیکن پڑھائی میں انوشکا سے بہت پیچھے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کمائی میں شوہر کے مدمقابل نہیں لیکن انہوں نے پڑھائی میں ویرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ویرات کوہلی نے وشال بھارتی سکول نئی دہلی سے 12 ویں تک تعلیم پوری کی لیکن پھر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے۔انوشکا شرما ویرات کے مقابلے میں پڑھائی میں کہیں آگے ہیں۔ اور انہوں نے آرٹس میں بیچلر اور معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اداکارہ نے ماڈلنگ کے شوق کے باوجود بھی پڑھائی کو ترک نہیں کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی