نواز شریف نااہلی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،مراد راس

نواز شریف نااہلی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نااہلی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی سنبھل نہیں سکے۔ ملک و قوم کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر لے جانے والے اپنے آپ کو عمران خان کے ساتھ موازنہ کر رہے ہیں پوری قوم حقائق سے باخبر ہے اُن کو باتوں سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے حق میں فیصلہ ہو جائے تو اچھا اور اگر مخالف آ جائے تو اداروں کے خلاف طوفان کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدل تحریک صرف باتوں کی حد تک ہے عملی طور پر میاں نواز شریف کوئی تحریک چلانے سے قاصر ہیں چور کبھی بھی تحریک نہیں چلا سکتا وہ صرف اپنی چوری چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4