ممبر لاہور چیمبرز شہباز اسلم کے والد قضائے الہٰی سے وفات پاگئے

ممبر لاہور چیمبرز شہباز اسلم کے والد قضائے الہٰی سے وفات پاگئے

لاہور(کامرس رپورٹر)فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن (فرایا ) کے وائس چیئرمین ،پیاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز ایسوسی ایشن شہباز اسلم کے والد چراغ دین فرنیچر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ محمد اسلم کے والد قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ۔ان کی نماز جنازہ DHAقبرستان والی مسجد میں ادا کردی گئی ۔تاجر رہنماؤں میاں انجم نثار،عرفان اقبال شیخ، شاہ زیب اکرم، عدنان بٹ ودیگر نے شرکت کی۔

، ارشد بیگ چیئرمین فرایا، لاہور چیمبرز کے صدر طاہر جاوید ملک،تنویر احمد صوفی، شاہد بیگ، اقبال بھٹی، محمد علی میاں، خواجہ خاور رشید، خادم حسین سمیت سماجی شخصیات نے شہباز اسلم سے ان کے والد کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

اور دعا کی اللہ تبارک تعالیٰ مرحو م کے لواحقین کو اس صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحو م کو جنت الفردوس میں بلند ترین مقام عطا فرمائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4