قائداعظمؒ ویک بمقام آئی کم جنرل ہسپتال سوامی نگر میں منایا گیا

قائداعظمؒ ویک بمقام آئی کم جنرل ہسپتال سوامی نگر میں منایا گیا

لاہور (پ ر) یوم قائد زیر صدارت ڈاکٹر خالد محمود ایم ایس آئی ہسپتال کم جنرل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب سے قبل تلاوتِ قرآن پاک حافظ منور حسین نے کی ٗ نعت شریف شاہد اکبر نظامی نے پیش کی۔ تقریب میں معززین علاقہ ٗ ہسپتال انتظامیہ ٗ سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی سکولوں کے اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی غلام دستگیر شاہ پی ایس ٹو حمزہ شہبازشریف ٗ ایم این اے محمد ارشد سیکرٹری میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان منسٹر پنجاب ٗ یوسی چیئرمین سمیع اللہ خان ٗ حافظ کامران کفل کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم یو سی 43 ٗ وائس چیئرمین چوہدری یاسین و کونسلر عقیل ننھا ٗ طارق عزیز ورک ہیڈ ماسٹر ایلیمنٹری سکول سوامی نگر ٗ مبشر گوندل ٗ ڈاکٹر مدثر سعید ڈی ڈی او شالیمار ٹاؤن ٗ ڈاکٹر اعجاز بٹ ڈی ایم ایس ٗ ڈاکٹر سہیل رانا ٗ ڈاکٹر شعیب ٗ ڈاکٹر نوید ٗ ڈاکٹر احسن ٗ ڈاکٹر نائلہ اصغر ٗ ڈاکٹر اشعر ٗ ڈاکٹر سدرہ ٗ آفس سٹاف میمونہ ٗ ہسپتال کا تمام سٹاف مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے پاسٹر آزاد آصف مسیح نے نمائندگی کی اور کثیر تعداد میں مسیحی برادری نے شرکت کی۔

اور کرسمس کیک کاٹا گیا اور حضرت قائداعظمؒ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں تقریری مقابلہ اور پینٹنگ کا مقابلہ بسلسلہ تصویر قائد بھی ہوا۔ بعد ازاں کامیاب طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 4