ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، شاہد صد یق

ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، شاہد صد یق

لاہور(نمائندہ خصوصی) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی‘ (ن) لیگ کا دھڑن تختہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ لندن‘ دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں ، نواز شریف خود پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اس وقت پوری (ن) لیگ کنفیوژن کا شکار ہے ۔ اسپیکر کہتے ہیں کہ نظام کو خطرہ ہے وزیر اعظم کہتے ہیں سب اچھا ہے ۔ تحریک انصا ف انتخابی میدان میں اترے گی اور بھرپور مقابلہ کرے گی اور کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ن لیگ کا لاہور شو ناکام ہوا جسے ساری دنیا نے دیکھ لیا۔ تحریک انصا ف کی مقبو لیت میں دن بد ن اضا فہ ہو ا رہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4