عوام کو بیروزگاری ، تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر نہیں،یاسر گیلانی

عوام کو بیروزگاری ، تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر نہیں،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہاہے کہ عوام کو بیروزگاری ، تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر نہیں تحر یک انصاف اقتدار میں آکر غریب عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور کے پی کے کی طرح پنجاب میں بھی ان مسائل پر خصوصی توجہ دے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترسہولیات فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروز گاری، غربت اور بدامنی نے عام آدمی کی نیندیں اڑا دیں۔ ہر پاکستانی سوچ رہا ہے کہ ان حالات سے کیسے چھٹکارا پایا جائے تحریک انصاف عوام کو حکمرانوں کے فرسودہ نظام کے خلاف کھڑا کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے عوام اب مزید کرپٹ لوگوں کو نہیں آزمائیں گے۔نواز لیگ نے اپنے ہر دور میں چوروں اور ڈاکوؤں کا تحفظ کیاہے ملک میں موجود تمام تر وسائل پر حکومت کے حواریوں کا قبضہ میں ہے۔
حکمرانوں کی کرپشن اور نااہل انتظامیہ نے عام آدمی کا جینا محال کردیاہے