فری فیملی ڈے کیئر سنٹر کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کے اعزاز میں تقریب

فری فیملی ڈے کیئر سنٹر کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کے اعزاز میں تقریب

لاہور (پ ر) ملت اسلامیہ سٹینرنز کمیونٹی بورڈ علامہ اقبال ٹاؤن کے پیپلز ویلفیئر سنٹر (818 رضا بلاک ) میں مخیر خاتون میڈم عارفہ عزیز کے زیر نظامت فری فیملی ڈے کیئر سنٹر کے زیر اہتمام فری نگہداشت خوراک لباس اور تعلیم حاصل کرنے والے سو بچوں اور ان کی ماؤں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فری تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ ہذا انجینئر محمد اکرام نسیم اور جنرل سیکرٹری بورڈ ہذا سید کرامت علی شاہ بخاری نے فری ڈے کیئر سنٹر کی ناظمہ مسز عارفہ عزیز کی خدمات کی تعریف کی۔ تقریب میں مقررین کے علاوہ مخیر شخصیت خرم شہزاد نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیئرمین بورڈ ہذا انجینئر محمد اکرام نسیم نے میڈم عارفہ کو ڈے کیئر سنٹر کیلئے پچیس ہزار روپے کا عطیہ بھی دیا۔ تقریب میں سینئر اراکین بورڈ سید سردار علی شاہ ، محمد حفیظ، ڈاکٹر آفتاب بٹ، عمران مشتاق ، چوہدری محمد انور اور دیگر نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 4