عرس

عرس

لاہور (پ ر) حضرت شیخ سرکار محبوب سبحانی عبدالقادر ثانیؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کل 28 دسمبر بروز جمعرات سے لے کر 30 دسمبر تک ان کے مزار اقدس وارث روڈ (برڈ ووڈ روڈ) پر جاری رہیں گی۔ عرس کی تقریبات کا آغاز جمعرات کو بعد نماز مغرب چادر پوشی اور چراغاں سے ہوگا۔ دوسرے روز بعد نماز جمعہ محفل نعت خوانی کا انعقاد ہوگا جس میں معروف نعت خواں محمد نعیم ظہوری قصوری، خورشید احمد گولڑوی اور لیاقت علی قادری ہدیہ نعت پیش کریں گے۔

جبکہ بعد نماز عصر لنگر تقسیم ہوگا۔ اسی روز بعد نماز عشاء علامہ نزاکت حسین گولڑوی، قاری محمد قاسم، علامہ حماد علی شاہ، پیر نور الٰہی نور اور محمد اجمل قادری سمیت دیگر معروف علماء خطاب کریں گے۔

۔ عرس کے آخری روز 30 دسمبر کو اختتامی اجتماعی دعا بعد نماز عصر ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4