محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ایپکا یونٹ کے الیکشن کل ہوں گے

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ایپکا یونٹ کے الیکشن کل ہوں گے

لاہور(پ ر)پریس سیکرٹری منیر احمد نے ایک تقریب میں کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ایپکا یونٹ میں الیکشن 2018-2019 مورخہ 28-12-17 کو ہوں گے۔ چودھری اعظم گروپ کے صدر نے کہا کہ انشا اللہ ہم الیکشن جیت کر محکمے کے ملازمین بھائیوں کی ترقی کیلئے دن دوگنی رات چوگنی کام کریں گے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اپنے ملازمین کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔چودھری اعظم گروپ و ممبران کا تعلق پھول گروپ سے ہے جس کیلئے محمد اعظم صدر رانا حبیب الرحمان سینئر نائب صدر ایم شہباز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عارف یعقوب جنرل سیکرٹری آصف سینئر نائب صدر IIرانا قاسم نائب صدر I مہر اسلم نائب صدر II، منیر احمدپریس سیکرٹری،سلیم الدین آفس سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4