قائد اعظم کے فرمودات پر عمل سے ہی ہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں، اقبال چنٹر

قائد اعظم کے فرمودات پر عمل سے ہی ہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں، اقبال ...

لاہور(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط سے قوم کو زندگی گزارنے کا درس دیا۔ ہم ان کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن ملک منیر اقبال چنڑ، ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک اعجاز چنڑ، مقبول جوئیہ، سید فرغام اشتیاق فری، مبین قریشی، اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنان اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم کے ویژن اور ان کے اصولوں کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بلاامتیاز تیزی سے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1