ٹریڈرز اینڈ جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام قائد اعظم کی سالگرہ کی تقریب

ٹریڈرز اینڈ جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام قائد اعظم کی سالگرہ کی تقریب

لاہور(پ ر)ٹریڈرز اینڈ جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیااس موقعہ پر چیئرمین روحیل اکبر اور صدر فاروق آزاد نے کہا کہ قائد اعظم ؒ کی سیاسی فکر کو بھولنا بڑی بدقسمتی ہے بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن ہیں ان کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان معرض وجود میں نہ آتا، ساری زندگی پاکستانی قوم ان کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی ،قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر ین طریقہ یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے کیونکہ قائد اعظم جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔عظیم قائد کا کردار لازوال ہے ۔قائد اعظم کی زندگی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ۔بانی پاکستان نے استقامت اور استقلال سے ایک اسلامی مملکت وجود میں لانے کا عظیم کارنامہ سرانجام دیا ،موجودہ دور میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے پاکستان عظیم قائد کی جدو جہدکی وجہ سے ملنے والہ تحفہ خداو ندی ہے ہم ایک خوش قسمت قو م ہیں کہ جن کے قائد محمد علی جناح ہیں ہمیں آج پاکستان میں اتحاو یگانگت ، بھائی چارے او رمثبت سوچ کو فروغ دینے کا عہد کر نا چاہیئے ۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، غربت ، بے روزگاری و دیگر مسائل کو ایک قوم اور ایک آواز بن کر ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1