ترقی مخالفوں کو قوم عبرت ناک شکست دے گی، کاشف حسین

ترقی مخالفوں کو قوم عبرت ناک شکست دے گی، کاشف حسین

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماء اور یو سی چیئر مین کاشف حسین گوہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کار کردگی کی بدولت 2013کے پاکستان سے آج کا پاکستان کہیں بہتر اور خوب صورت ترقی یافتہ نظر آنے پر قوم مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ترقی مخالف اور پاکستان مخالفوں کے ایجنڈے کی تکمیل کرنے والوں کو قوم عبرت ناک شکست دیں گے تاکہ 1999جیسا واقع دوبارہ نہ د ہرا یا جائے ،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ن لیگ پہلے بھی اپنا کردار اداکیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،بعض عناصر انکی تقلید کررہے، جو پا کستان کا وجودصفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں، لیکن دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا وجود مٹانہیں سکتا اور خود مٹ جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1